اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

لاہور، جون سے لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہو گی، ایم ڈی پیپکو:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔10جنوری۔ 2010ء) پیپکو کے مینجنگ ڈائریکٹر طاہر بشارت چیمہ نے کہا ہے کہ بجلی کا حالیہ بحران پر مارچ تک قابو پا لیں گے جبکہ جون سے ملک میں نہ ہونے کے برابر لوڈ شیڈنگ ہو گی جس سے نظام زندگی متاثر نہیں ہوگا۔ پروگرام سیاسی بساط میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب طویل دورانئے کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ،اور جون سے ایک یا دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا سکتی ہے کیونکہ نئے منصوبے پیداوار دینا شروع کر دیں گے۔ ایم ڈی پیپکو نے کہا کہ ماضی میں کالا باغ یا اوربڑا ڈیم نہ بننے کے با عث بجلی کم اور مہنگی ہے ،حالانکہ پاکستان میں بجلی کی ضرورت صرف سولہ ہزار میگا واٹ ہے جبکہ پانی سے ایک لاکھ اور ہوا سے تین لاکھ میگا واٹ سے زائد بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں شمسی توانائی ،کوئلہ،پن بجلی اور ایران گیس پائپ لائن منصوبوں سے بجلی سستی ہو جائے گی۔ پروگرام کے شرکاء ایگری فورم پاکستان کے چیئر مین ابراہیم مغل اور پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے چئیر مین عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ بجلی کے بحران سے زراعت اور صنعت تباہ ہو کر رہ گئی ہے جبکہ حکومت صرف ایڈ ہاک ازم سے کام چلا رہی ہے۔ پروگرام سیاسی بساط آ ج رات گیارہ بج کر پانچ منٹ پر نشر کیا جا ئے گا۔

10/01/2010 17:20:19 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے