اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی چوری کی روک تھام کیلئے پیپکو نے واپڈا ہاؤس لاہور میں ڈائریکٹر جنرل ایس اینڈ آئی کی سربراہی میں خصوصی سیل قائم کردیا:
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی ۔2009ء)بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی چوری میں مرتکب واپڈا اہلکاروں کے خلاف موثر کارروائی کے لئے پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی پیپکو نے واپڈا ہاؤس لاہور میں ڈائریکٹر جنرل ایس اینڈ آئی کی سربراہی میں ایک خصوصی سیل قائم کردیا ہے جسے چوبیس گھنٹہ آٹو میٹک کمپوٹرائزڈ نظام کے تحت منسلک کیا گیا ہے جو ملک بھر میں کسی بھی علاقہ میں بجلی چوری سے متعلق شکایات وصول کرکے اس پر فوری کارروائی کرے گی خصوصی سیل کا ٹول فری نمبر 0800-84338ہے تمام صارفین سے گزارش ہے کہ ملک گیر برقی قلت پر قابو پانے اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے واپڈا کیسکو سے تعاون کرتے ہوئے اس قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کریں اور کہیں بھی بجلی چوری میں ملوث صارفین اور اہلکاروں کے خلاف کسی بھی نیٹ ورک ٹیلی فون وائرلیس یا موبائل فون سے فری کال کرکے اطلاع دے سکتے ہیں پیپکو اور کیسکو انتظامیہ کی جانب سے اطلاع دہندہ کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا لہذا صارفین اپنے اور محکمہ کے مفاد کی خاطر آگے بڑھتے ہوئے اس قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک گیر برقی قلت کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

31/07/2009 17:50:48 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے