ملک میں بجلی کا شارٹ فال دو ہزار تین سو چھبیس میگاواٹ ہو گیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست ۔2009ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال دو ہزار تین سو چھبیس میگاواٹ ہو گیا ہے اور لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد میں وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار چودہ ہزار سات میگاواٹ جبکہ مانگ سولہ ہزار تین سو تینتیس میگاواٹ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہائیڈرل پاوور جنریشن چھ ہزار پانچ سو سینتیس میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دو ہزار پانچ سو اٹھاون،آئی پی پیز سے چار ہزار آٹھ سو اکتیس اور رینٹل منصوبوں سے اکیاسی میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔وزارت کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو پانچ سو نوے میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




