اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

وزیر اعلی نے جھنگ ‘فیصل آباد میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج ‘ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعا ت کا نوٹس لے لیا:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی ۔2009ء ) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے جھنگ اور فیصل آباد میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعا ت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان میں ملوث افرادکے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیاہے۔واپڈا کے دفاتر پر حملہ کرنے اور ٹرین کو آگ لگانے والے افرادکا سراغ لگانے کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کا اجلاس سینئر مشیر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی صدارت میں منعقدہوا ۔جس میں بتایا گیا کہ اب تک ان واقعا ت میں ملوث23افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کی نشاندہی اورگرفتاری کے لئے پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ سینئر مشیر سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہاکہ جمہوری حکومت میں احتجاج عوام کا بنیادی حق ہے لیکن کسی کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں متعلقہ واپڈا حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لوڈ شیڈنگ کے شیڈول پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

23/07/2009 19:10:47 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے