لاہور ہائیکورٹ، بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف دائر پٹیشن پر پنجاب، وفاق اور چیئرمین نیپرا کو نوٹس جاری:
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔07جنوری2010ء) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف دائر پٹیشن پرپنجاب ،وفاق اور چیئرمین نیپرا کو نوٹس جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر وسیم اخترنے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ صرف صوبائی حکومت کرسکتی ہے۔آئین کے تحت نیپرا کو بجلی کے بلوں میں اضافے کا اختیار نہیں۔پٹیشن کی سماعت کے بعدلاہور ہائیکورٹ نے پنجاب،وفاق اور چیئرمین نیپرا سے اکیس جنوری کو الگ الگ جواب طلب کر لیاہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




