اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک میں بجلی کی قلت تین ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی:
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔16ستمبر 2009 ء) ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث بجلی کی قلت تین ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی، گھریلو صارفین کے لئے سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار تیرہ ہزار ستتر میگاواٹ طلب سولہ ہزار دو سو ستائیس میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے اس طرح بجلی کی تقسیم کے قومی نظام میں تین ہزار ایک سو پچاس میگاواٹ قلت کا سامنا ہے۔ترجمان کے مطابق بجلی کی قلت میں اضافے کے باوجود گھریلو صارفین کو پریشانی سے بچانے کے لئے سحر و افطار کے اوقات میں رہائشی علاقوں کے فیڈرز میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کے ای ایس سی کو چھ سو بیس میگاواٹ بجلی قومی گرڈ سے فراہم کی جارہی ہے۔

16/09/2009 09:58:05 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے