اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

واپڈانے خالص منافع کی مدمیں سرحدحکومت کوساٹھ کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی:
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 ستمبر ۔2009ء) واپڈانے اے جی این قاضی فارمولے کے تحت بجلی کے خالص منافع کی مد میں سرحدحکومت کو موجودہ مالی سال کے لئے ساٹھ کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی ہے جس کے تحت رواں مالی سال کے لئے سالانہ منافع کے تحت مزید پانچ ارب چالیس کروڑ روپے کی ادائیگی کی جائیگی ۔ ذرائع کے مطابق واپڈا کی جانب سے بجلی کے خالص منافع کی مد میں محکمہ خزانہ صوبہ سرحد کو مالی سال کے لئے ساٹھ کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہیں ۔ واپڈا کے 1991کے اے جی این قاضی فارمولے کے تحت ہر سال بجلی کے خالص منافع کے مد میں چھ ارب روپے کی ادائیگی کرتے ہیں ۔ بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات کی مد میں واپڈا سرحد حکومت کے 110ارب روپے کے مقروض ہے ۔

24/09/2009 17:20:29 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے