اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

فیصل آباد، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف تیسرے روزبھی احتجاجی مظاہرے جاری:
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔04جنوری۔ 2010ء) فیصل آباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف تیسرے روزبھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد میں صنعتی مزدورسمندری روڈ کو بلاک کرکے بجلی کی طویل بندش کے خلاف شدید احتجاج کررہے ہیں جبکہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز اور پانچ بڑی صنعتی تنظیموں کی جانب سے آج بجلی و گیس کی بندش اور دھاگے کی قلت کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔ اس موقعے پر مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث فیکٹریاں اور کارخانے بند ہیں جس سے ہزاروں مزدوروں کو بے روزگاری کا سامنا ہے۔

04/01/2010 13:17:30 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے