موسم سرما میں گیس کے بعد بجلی کا بحران:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21دسمبر۔ 2009ء)موسم سرما میں گیس کے بعد بجلی کا بحران بھی سراٹھانے لگا، پانی کی کمی کے باعث تربیلا کے بیشتر ہائیڈل پاور جنریشن یونٹ بند ہونے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں اضافہ کا خدشہ ۔آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج میں کمی کے باعث تربیلا کے سات پاور یونٹ بند ہوگئے ہیں ۔جبکہ ایک پہلے ہی تکنیکی خرابی کے باعث بند ہے ۔ذرائع کے مطابق تربیلا کے جو سات یونٹ پانی کی کمی کے باعث بند ہوئے ہیں اس سے نیشنل گرڈ میں شامل ہونے والی بجلی میں دوہزار میگاواٹ کی کمی ہوگی ۔جس سے بجلی کا بحران شدت اختیار کرسکتا ہے ۔ جبکہ 25دسمبر سے شروع ہونے والی بھل صفائی مہم سے ہائیڈرل پاور جنریشن مزید کم ہوجائے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت تربیلا میں پانی کی آمد اٹھارہ ہزار پانچ سو کیوسک اور اخراج اٹھائیس ہزار کیوسک ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




