اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ظالمانہ ہے، ایم کیو ایم:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 22دسمبر۔ 2009ء) متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے حکومت کی جانب سے یکم جنوری سے ملک بھر میں بجلی کے نرخ میں تیرہ اعشاریہ چھ فیصد اضافے کو غریب عوام کیخلاف ظالمانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔ کراچی سے جاری مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں ،اب بجلی کے نرخ بڑھا ئے جارہے ہیں جو غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی پر پچپن ارب سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اپنے اعلان پر قائم رہنے کے بجائے آئی ایم ایف اور دیگر غیر ملکی مالیاتی ادارے کے دباوٴ میں آکر بجلی پر سبسڈی ختم کردی ہے۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نرخ میں اضافے کو فی الفور واپس لیکر غریب صارفین کو ریلیف پہنچائیں۔

22/12/2009 12:16:59 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے