بجلی کا شارٹ فال تین ہزار ایک سو چار میگاواٹ ہوگیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی ۔2009ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار ایک سو چار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے اور ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار تیس میگاواٹ جبکہ مانگ پندرہ ہزار ایک سو چونتیس میگاواٹ ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک میں ہائیڈرل پاوور جنریشن پانچ ہزار چار سو ساٹھ میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دو ہزار چار سو تیس اور آئی پی پیز سے چار ہزار ایک سو چالیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔جبکہ منگلا سے چار سو میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے اور منگلاستائیس جولائی تک مکمل آپریشنل ہونے کی توقع ہے۔ وزارت کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو چھ سو ساٹھ میگاواٹ تک بجلی فراہم کی جا رہی ہے


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




