جعفرآباد، بجلی کے تین ٹاورز تباہ کردیئے گئے:
جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست ۔2009ء) جعفرآباد میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن کے تین ٹاور دھماکے سے تباہ کر دیئے گئے جس سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو ئی ہے۔ جعفرآباد کی قومی شاہراہ کے قریب نامعلوم افراد نے دو سو بیس کے وی اے کے تین کھمبوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ چیف ایگزیکٹو کیسکو شفیق خان خٹک نے اے آر وائی نیوز کو بتا یا کہ دھماکے سے گڈو بلوچستان جانے والے سرکٹ کو بلاسٹ کیا گیا ہے جس سے بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوگا۔ کیسکو حکام نے متاثرہ ٹاورز کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




