ایم کیو ایم کی جانب سے کے ای ایس سی ٹیرف میں اضافے کی مذمت:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 نومبر ۔2009ء) ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی نے نیپرا کی جانب سے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ٹیرف میں 28پیسے فی یونٹ اضافے کوظلم اور انصافی قرار دیا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ کے ای ایس سی کی انتظامیہ صارفین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ ارکان نے صدر اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا کہ کے ای ایس سی ٹیرف میں اضافہ فی الفور واپس لیاجائے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




