بجلی کی کمی تین ہزار دو سے میگاواٹ تک جا پہنچی:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔16جولائی 2009 ء) بجلی کی پیدوار اور طلب میں اس وقت تین ہزار دو سو میگاواٹ کا فرق ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور عوام مشکلات کا شکار ہیں۔وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار چار سو بارہ میگاواٹ اور طلب پندرہ ہزار چھ سو انیس میگاواٹ ہے۔ وزارت کے مطابق چوبیس گھنٹے میں منگلا کے مزید دو یونٹس آپریشنل ہونے کے بعد بجلی کی کمی میں کسی حد تک کمی متوقع ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہائیڈرل پاوور جنریشن چار ہزار آٹھ سو سینتیس میگاواٹ ہے۔ جینکوز سے دو ہزار چھ سو چھیاسٹھ، آئی پی پیز سے چار ہزار آٹھ سو دو اور رینٹل منصوبوں سے ایک سو سات میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ وزارت کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو سات سو دس میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




