UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

راجہ پرویز اشرف کا میپکو ملازمین کیلئے دو تنخواہوں کے برابر بونس کا اعلان:
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31اگست۔2009ء)پانی وبجلی کے وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ سابقہ حکومت نے9 سالوں میں بجلی کا ایک یونٹ پیدا نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی کو 5 ہزار میگا واٹ کا شارٹ فال ورثے میں ملا۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی۔ میپکو ملازمین کیلئے دو تنخواہوں کے برابر بونس کا اعلان کیا۔ تقریب سے وزیراعظم کیمپ آفس ملتان کے انچارج احمد مجتبیٰ گیلانی  ایم ڈی مپیکو  طاہر بشارت چیمہ اور میپکو کے چیف ایگزیکٹو چودھری گفتار نے بھی خطاب کیا راجہ پرویز اشرف نے ملتان میں میپکو ایمپلائز کے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پانی وبجلی کے وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں دیگر بحرانوں کی طرح بجلی کے بحران پرقابو پالیاجائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سابقہ حکومت نے9 سالوں میں بجلی کا ایک یونٹ پیدا نہیں کیا اور پاکستان پیپلزپارٹی کو5 ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال ورثے میں ملا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بجلی کے بحران کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے رنیٹیل پاور پلانٹس لگارہی ہے اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کیلئے نئے ڈیم بھی بنائے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس وقت ملک میں35 سو میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جسے سال کے آخر تک پورا کرلیاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے جنوبی پنجاب کے تیرہ ضلعوں کے لئے خصوصی فنڈز مختص کئے ہیں جس کے تحت میپکو کے سسٹم کو آپ گریڈ کیاجارہا ہے اور نئے ٹرانسفارمر لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی چوری میں معاونت کرنے والوں کرپٹ اہلکاروں کو ادارے میں برداشت نہیں کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کی تائید سے برسراقتدار آئی ہے اور حکومت پانچ سال پورے کرے گی ۔ انہوں مزید کہا کہ جہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے آمریت زدہ لوگوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے میپکو ملازمین کیلئے دو تنخواہوں کے برابر بونس کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر میپکو ہسپتال کاافتتاح بھی کیا50 بیڈ ہسپتال پر5 کروڑ روپے لاگت آئی ہے اور اسے تین سال میں مکمل کر لیاجائے گا۔

31/08/2009 19:36:53 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.