اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

رینٹل منصوبے کے علاوہ بجلی کے بحران کا کوئی حل نہیں،راجہ پرویز:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2009ء)وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق دسمبر تک لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔رینٹل منصوبے کے علاوہ بجلی کی فوری پیدوار کا کوئی بھی حل نہیں جس سے پندرہ سو میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی ۔بحران کے حل تک واپڈا افسران اور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے دفاتر میں ائر کندیشنڈز نہیں چلیں گے ۔واپڈا ہاوٴس لاہورمیں بجلی کے جاری منصوبوں سے متعلق اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اْنہوں نے کہا کہ پاوور پالیسی سے متعلق تجاویز کو حتمی شکل دے کر پانچ اگست کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اس وقت بجلی کا شارٹ فال 3600 میگاواٹ ہے ۔اْنہوں نے کہا کہ بجلی چوری پر ساڑھے بائیس ہزار افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں ستاسی واپڈا ملازمین بھی شامل ہیں۔

02/08/2009 17:21:48 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے