اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کراچی میں دوسرے روز بھی بارش،کئی علاقے بجلی سے محروم:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31اگست۔2009ء) کراچی میں دوسرےروز بھی وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں سو سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے۔تیز ہواؤں اور آندھی کےباعث بجلی کے تار گرنے سےمتعدد متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کےحکام کا کہنا ہےکہ ہوا کےکم دباؤ کا سسٹم بدستور موجود ہے جس کے نتیجے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی میں اس وقت سب سے زیادہ بارش ناگن چورنگی، پی ایف بیس مسرور اور کورنگی کےعلاقوں میں ریکارڈکی گئی ہے۔شہر میں وقفے وقفے سےجاری موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے تاہم مضافاتی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

31/08/2009 17:49:39 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے