اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال صرف 86 میگاواٹ رہ گیا، ذرائع وزارت پانی و بجلی:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست ۔2009ء) ملک میں حالیہ بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی کے بعد بجلی کا شارٹ فال صرف 86 میگاواٹ رہ گیا ہے۔ اسلام آباد میں وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار13 ہزار دو سو75 اور مانگ 13 ہزار تین سو 61میگاواٹ ہے۔اعداد وشمار کے مطابق ہائیڈرل پاوور جنریشن چھ ہزار دو سو چھیاسٹھ میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دو ہزار پانچ سو ستاون، آئی پی پیز سے چار ہزار تین سو ارسٹھ اور رینٹل منصوبوں سے چوراسی میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ وزارت کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو چھ سو ستر میگاواٹ تک بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

31/08/2009 13:31:28 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے