اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کراچی: کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم:
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔21جولائی 2009 ء)کراچی میں ہفتے کو موسلادھار بارش کے بعد کے ای ایس سی ابتک شہر میں بجلی کی مکمل بحالی میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔جس کے باعث عوام کو پینے کے پانی کی کمی سمیت مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔کے ای ایس حکام کا کہنا ہے کہ شہر کو ساٹھ سے ستر فیصد تک بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ تیس سے چالیس فیصد بحالی کیلئے ہرممکن کوششیں جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طوفانی موسلادھار بارش کے باعث شہر مختلف علاقوں میں ڈھائی سو کے قریب کیبل فالٹس اور دو سو کے قریب فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جن کی بحالی کیلئے تیزی سے کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں مکمل بجلی بحال کرنے کا کوئی ٹائیم فریم نہیں دیا سکتا۔

21/07/2009 11:02:45 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے