پاکستان بجلی کے نرخوں میں اضافہ آئندہ سال اگست تک کرے، آئی ایم ایف:
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست ۔2009ء) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان بجلی کے نرخوں میں اضافہ آئندہ سال اگست تک کرے۔یہ بات واشنگٹن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران سے پاکستان کی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بجلی کے بحران کے باعث صنعتی شعبے میں معاشی بد حالی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان میں پاور اور انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری سب سے کم رہی ہے۔آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی حکومت بجلی کے شعبے میں دی جانے والی رعایت کو مرحلہ وار ایک سال کے دوران ختم کرے۔واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں17 فی صد تک اضافے کا فیصلہ کیا تھا جس کی منظوری ہوناباقی تھی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




