بجلی چوری میں سیاستدان اور بیوروکریٹس ملوث ہیں، کے ای ایس سی:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست ۔2009ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے اجلاس میں کے ای ایس سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نوید اسماعیل نے کہا ہے کہ کرایچ میں بجلی چوری میں سیاستدان، بیوروکریٹس اور بڑے ادارے ملوث ہیں۔ نوید اسماعیل کا کہناتھاکہ کراچی میں کنڈا سسٹم کافی زیادہ ہے اوشہرمیںکراچی میں بجلی چوری کے واقعات منظر عام پر آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ کے ای ایس سی کے خلاف سات سو کیسز مختلف عدالتوں میں ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی نے کراچی میں بجلی چوری کے حوالے سے کے ای ایس سی سے تفصیلات آئندہ اجلاس میں طلب کرلیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




