UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کراچی میں کینپ سے بجلی کی سپلائی بحال،برنس روڈ کے علاقے میں گزشتہ 24گھنٹوں میں15گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر ۔2009ء)کراچی میں ایٹمی بجلی گھر کینپ سے بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے باوجود شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران برنس روڈ کے علاقے میں14سے15گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی کو واپڈاسے مقررہ مقدارمیں بجلی مل رہی ہے جبکہ کینپ سے بھی بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے، اس کے باوجود کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی کی انتظامیہ رقم بچانے کی خاطر اپنے پاور جنریشن یونٹ پوری استعداد سے چلانے کے بجائے واپڈا سے ملنے والی اور گیس سے پیدا ہونے والی سستی بجلی پرانحصار کررہی ہے جس کی وجہ سے کراچی میں بجلی کا بحران برقرار ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں7 سے8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ10سے12 گھنٹے ہے۔کینپ سے بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع ہونے کے بعد کے ای ایس سی کو واپڈا ،نجی اور کینپ سے مجموعی طور پر1080 میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے جبکہ شہر میں 2250 میگاواٹ کے مقابلے میں بجلی کی رسد صرف 1750 میگاواٹ ہے اس طرح کراچی الیکڑک سپلائی کمپنی کی نجی انتظامیہ اپنے وسائل سے1500 میگاواٹ کے مقابلے میں صرف617 میگاواٹ بجلی پیدا کررہی ہے اور400میگاواٹ بجلی کی قلت کو لوڈ شیڈنگ کے پورا کیا جارہا ہے۔کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ اس کی پیدواری صلاحیت میں کمی گیس کوٹے میں کٹوتی کے باعث ہے،انھیں276 ایم ایم سی کی بجائے 215 ایم ایم سی گیس فراہم کی جارہی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ بھٹ گیس فیلڈ اور لطیف گیس فیلڈ مرمت کے کاموں کی وجہ سے بند ہے جو گیس کی سپلائی کو متاثرکررہی ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں برنس روڈ، گارڈن ،لسبیلہ،رام سوامی،جوبلی ،رنچھوڑلائن اور اولڈ سٹی کے علاقے شامل ہیں جبکہ گلشن اقبال، بلدیہ ٹاون، فیڈرل بی ایریا، لیاری، ڈی ایچ اے،اورنگی ٹاون،کورنگی، ملیر اور لانڈھی کے علاقوں میں ہر دو گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔بجلی کی فراہمی میں تعطل کے سبب لوگوں کے معمولات زندگی ، تجارتی سرگرمیاں اور پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

26/10/2009 17:07:26 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.