اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کی پیداوار صلاحیت کے مطابق جاری ہے، وفاقی وزیر پانی و بجلی:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔24جولائی 2009 ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار صلاحیت کے مطابق جاری ہے ۔ بجلی کے بحران پر بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا ۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کی ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ پرویز نے کہا کہ ملک میں جتنی صلاحیت موجود ہے اتنی بجلی کی پیدا وار جاری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے نیا کمپیوٹر سسٹم استعمال کررہے ہیں۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ صدر و وزیر اعظم بجلی کے بحران پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور آہستہ آہستہ بجلی کے پیداواری پلانٹ درآمد کیے جارہے ہیں ، لہذا یہ بحران رواں سال کے آخر تک اختتام پذیر ہوجائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ عوام بجلی کا استعمال احتیاط سے استعمال کریں ۔

24/07/2009 12:14:04 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے