سحر اور افطار میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی، کے ای ایس سی:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست ۔2009ء) سحر اور افطار کے وقت کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی،کےای ایس سی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے وقت شہر میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ۔
کراچی میں پریس بریفنگ کےدوران کےای ایس سی کےڈائریکٹر ڈسٹر ی بیوشن ظہیر رضوی نے بتایا کہ بن قاسم پاور پلانٹ کا یونٹ پانچ اور کینپ سے بجلی کی فراہمی بند ہونے سے کے ای ایس سی کو دو سو میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے ۔ تاہم طلب اور رسد میں فرق نہ ہونے سے شہر کے کسی علاقے میں لو ڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ ظہیر رضوی نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم افراد ماریپور روڈ اور ہاکس بے سے دو سو بیس کے وی کا کنڈیکٹر چوری کر کے لے گے جس کی وجہ سے شہر کے دس گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




