UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بدعنوانی ثابت ہو تو پھانسی چڑھنے کیلئے تیار ہوں، وفاقی وزیر پانی و بجلی:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست ۔2009ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ رینٹل بجلی گھروں کے پاکستان لانے کے منصوبے میں کسی قسم کی بدعنوانی ثابت ہو جائے تو وہ پھانسی پر چڑھنے کیلئے تیار ہیں، گذشتہ دور میں وراثت میں ملنے والے بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے رینٹل بجلی گھر تیز ترین ذریعہ ہے، رینٹل بجلی صرف ایک سینٹ فی یونٹ مہنگی ہو گی، اپوزیشن ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ہمارا ساتھ دے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجلی بحران پر جاری بحث سمیٹتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تھرکول 1992ء میں دریافت ہوا، آج وہاں جا کر انفراسٹرکچر بنایا جا رہا ہے، یہاں سے شنواء کمپنی کو کس نے بھگایا اس کا جواب دیا جائے۔ رینٹل بجلی گھروں سے بجلی نیشنل گرڈ میں آئے گی جس سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 15 سے 20 پیسے اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے، ہم یہاں سے بھاگنے والے نہیں ہیں۔ جاپانی سسکو کمپنی سے زبردستی نرخ کم کرائے گئے۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر مقدمہ دائر کر دیا۔ انہوں نے حلفاً کہا کہ میں درست اطلاعات ایوان کو دے رہا ہوں، اب حکومت کی شفافیت کی وجہ سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ہے، بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، سسٹم جتنی بجلی پیدا کر رہا ہے اس کے باوجود ساڑھے تین ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی ہے، ملکی مفاد میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی سرپلس ہونی ضروری ہے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے بجلی بحران پر بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سب سے بڑا فورم ہے، یہاں پر تمام ابہام لائے جائیں تاکہ عوام تک سچائی آ سکے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید ہر رکن کا حق ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بجلی بحران کا حل نکالنے پر ہر ایک نے زور دیا، ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اس بحران کا حل نکالا جانا چاہئے، رینٹل بجلی گھروں کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔ یہ بحران ماضی کا دیا ہے، ہم پر الزامات لگانے والوں نے خود ماضی میں کرپشن پر سمجھوتہ کیا، ہمارا دامن صاف ہے۔ پرویز اشرف نے کہا کہ تمام الزامات صرف پوائنٹ سکورنگ ہے۔ رینٹل بجلی گھروں کی بجلی فی یونٹ صرف ایک سینٹ مہنگی ہے جو 13.5 ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک پیسے کی کرپشن ثابت ہو تو میں پھانسی لگنے کیلئے تیار ہوں۔

07/08/2009 18:17:28 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.