اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کا شارٹ فال دو ہزار نو سو دس میگاواٹ پر پہنچ گیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی ۔2009ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال دو ہزار نو سو دس میگاواٹ پر پہنچ گیا ہے اور لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار گیارہ ہزار تین سو چھہتر جبکہ مانگ چودہ ہزار دو سو چھیاسی میگاواٹ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہائیڈرل پاوور جنریشن چار ہزار تین سو سینتیس میگاواٹ ہے۔جبکہ جینکوز سے دو ہزار پانچ سو چھیالیس،آئی پی پیز سے چار ہزار تین سو اننچاس اور رینٹل منصوبوں سے ایک سو چوالیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ وزارت کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو چھ سو ستر میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

10/07/2009 15:46:01 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے