UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی کی طلب میں سالانہ آٹھ فیصد اضافہ ہو رہا ہے ، پرویز اشرف:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی ۔2009ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک میں 20 ہزار میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے، اس وقت بجلی کی کمی 35 سو میگاواٹ تک ہے، بجلی کی طلب میں سالانہ آٹھ فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے تمام تر وسائل استعمال کئے جائیں گے ، کے ای ایس سی کی کارکردگی کو بہتربنایا جائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ تمام یونٹس کام کریں تو اس وقت ملک میں 15 سے 16 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے اس میں سے 6 ہزار 500 میگاواٹ ہائیڈرو اور باقی ایٹمی اور تھرمل یونٹس کے ذریعہ پیدا کی جارہی ہے جبکہ ایک فیصد بجلی کوئلے کے ذریعہ پیدا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی مجموعی کمی 3000 سے 3500 میگاواٹ تک ہے۔ گزشتہ سات سال میں ایک بھی یونٹ بجلی پیداوار نہ کرنے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بجلی کی طلب میں سالانہ 8 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بد انتظامی بھی بجلی کی کمی کی ایک وجہ ہو سکتی ہے لیکن لوڈ شیڈنگ کا بڑا سبب بجلی کی طلب اور رسد میں فرق ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے برسر اقتدار آتے ہی آئی پی پیز پر کام تیز کر دیا اور 90 ارب روپے کا انتظام کیا اور پیپکو اور دوسری کمپنیوں کی ادائیگیاں کی ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کے ای ایس سی کی نجکاری سابق دور میں کی گئی تھی اور کسی بھی قسم کی شکایت موصول ہونے کی صورت میں نیپرا ا س کے خلاف کارروائی کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے ای ایس سی کے سسٹم میں خرابیاں ہیں جبکہ کے ای ایس سی کی انتظامیہ نے 36 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کررکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ خوشی سے شروع نہیں بلکہ پاکستان پر مسلط کی گئی ہے اور ہم اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

10/07/2009 17:45:19 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.