کراچی، لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا آرام چھین لیا:
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست ۔2009ء)بجلی کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کے دن کا چین پہلے ہی چھین رکھا ہے اور اب رات کا آرام بھی غارت کر دیا ہے۔ عوام نے اس صورتحال پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دن تو جیسے تیسے گزر جاتا ہے لیکن رات کو بجلی کی بار بار بندش انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ گرمی اور لوڈشیڈنگ سے گھبرا کر رات کے آخری پہر گھروں سے نکلنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ شہریوں نے حکمرانوں سے سوال کیا ہے کہ ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے بجلی کی بندش سے رات کو کیسے سویا جا سکتا ہے۔شدید حبس اور گرمی کے موسم میں رات کو بچے، خواتین اور مریض بجلی کی بندش سے شدید اذیت سے دوچار رہتے ہیں۔بجلی کی بار بار بندش سے لوگ رات کو آرام اور صبح کام نہیں کر پا رہے، اب بچوں کے اسکول بھی کھلنے والے ہیں جبکہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ٹلتا دکھائی نہیں دے رہا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




