UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

رواں سال 3 ہزار سے 35 سو میگاواٹ اضافی بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی‘وفاقی وزیر بجلی و پانی، حکومت کی پوری کوشش ہے کہ اکتیس دسمبر تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی جائے‘راجہ پرویز اشرف کی میڈیا سے گفتگو:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جولائی۔ 2009ء)وفاقی وزیر بجلی و پانی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام تر توجہ توانائی کی موجودہ صورتحال پر ہے،رواں سال 3 ہزار سے 35 سو میگاواٹ اضافی بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی-ملک بھر میں صرف ائیرکنڈیشنڈ کے استعمال کرنے پر 5000 میگاواٹ بجلی استعمال کی جا رہی ہے-غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں-وفاقی وزیر بجلی و پانی راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ توانائی کی موجودہ صورتحال پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جون جولائی اور اگست میں بجلی کی طلب میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے بعض اوقات بجلی کی فراہمی میں اچانک فالٹ آ جاتا ہے جس کی وجہ سے بھی ہمیں بجلی کی فراہمی معطل کرنا پڑتی ہے-راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ غیر مناسب اقدام ہے جو نہیں ہوناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کریں اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں-وفاقی وزیر نے کہا کہ اگست میں چھ سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی جبکہ ستمبر اکتوبر میں بھی اضافی بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی اور رواں سال مجموعی طور پر تین ہزار سے 35سو میگاواٹ اضافی بجلی حاصل کی جائے گی جس کی وجہ سے کافی حد تک لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا اور رواں سال کے اختتام تک لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی -انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں صرف ائیرکنڈیشنڈ کے استعمال کرنے پر 5000 میگاواٹ بجلی استعمال کی جا رہی ہے اور ائیر کنڈیشنڈ کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو کہ ایک اچھی بات ہے-تاہم اس میں اضافے کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے- وفاقی وزیرنے کہا کہ پانی سے بجلی پیدا کرنا پانی چھوڑے جانے پر منحصر ہے تربیلا ڈیم سے مجموعی پیداوار حاصل ہو رہی ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہاں سے بجلی کی پیداوار بھی کم ہے انہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم کے دو یونٹس نے کام کرنا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کچھ بہتر ہوئی ہے تاہم مزید یونٹس کو جلد شروع کیا جائے گا تاکہ مزید حالات کو بہتر بنایا جائے-راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ اکتیس دسمبر تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چند دن گرمی کے رہ گئے ہیں جسے ہم نے صبر وتحمل سے گزارنا ہو گا -

27/07/2009 15:08:49 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.