ملک میں بجلی کا شارٹ فال دو ہزار پانچ سو تین میگا واٹ ہو گیا، بدستور لوڈشیڈنگ جاری:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01اگست 2009 ء)ملک میں بجلی کا شارٹ فال دو ہزار پانچ سو تین میگاواٹ ہے اور ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار سات سو میگاواٹ اور مانگ پندرہ ہزار دو سو تین میگاواٹ ہے۔ہائیڈرل پاوور جنریشن چھ ہزار ایک سو تریسٹھ میگاواٹ ہے جبکہ جینکوز سے دو ہزار تین سو بیاسی اور آئی پی پیز سے چار ہزار ایک سو پچپن میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔دوسری طرف دو روز قبل بلوچستان میں گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے نتیجے میں جن پانچ بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی منقطع ہوئی تھی ان میں سے تین بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے جبکہ دیگر بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی بھی آئندہ چوبیس گھنٹے میں بحال کئے جانے کی توقع ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




