ملک میں بجلی کا شارٹ فال ڈھائی ہزار میگا واٹ سے تجاوز، لوڈشیڈنگ جاری:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 ستمبر ۔2009ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال ڈھائی ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا ہے جس سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی چار سے چھ گھنٹے پر پہنچ گیاہے۔پیپکوحکام کے مطابق گرمی میں قدرے اضافے سے ایئرکنڈیشنرز کا استعمال پھر بڑھ گیا ہے ۔اس وقت ملک میں ہائیڈل پیداوار6 ہزار جبکہ تھرمل ساڑھے7ہزار میگاواٹ ہے۔بجلی کی مجموعی پیداوار ساڑھے13ہزار اور ڈیمانڈ16ہزار میگاواٹ کے لگ بھگ ہے۔شہروں میں4 جبکہ دیہی علاقوں میں6گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ پیپکوحکام نے واضح کیا ہے کہ سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




