ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر لئے ہیں، کے ای ایس سی:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی ۔2009ء) کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے چیف آپریٹنگ آفسیر ڈسٹری بیوشن جان عباس زیدی نے کہا ہے کہ متوقع بارشوں کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ کراچی میں پریس بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ شہر میں میں دو ہزار اسی میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ طلب اکیس سو باون میگاواٹ ہے انہوں نے کہاکہ آج رات گل احمد پاور پلانٹ سے بجلی بحال کردی جائیگی جبکہ ٹپال اور بلدیہ سرکٹ کل تک کام شروع کردے گا ۔جان عباس کا کہنا تھا کہ پندرہ فیڈر متاثر ہونے سے چند علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




