کراچی، سحروافطار میں لوڈشیڈنگ جاری ، شہری پریشان:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر ۔2009ء) کراچی میں رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،کے ای ایس سی حکام کا کہنا ہے کہ تین سو پچاس میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامناہے۔ کے ای ایس سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نوید اسماعیل کاکہنا ہےکہ کورنگی اور بن قاسم پاورپلانٹ کے دو، دویونٹس فنی خرابی کے باعث بند ہوگئے تھے ۔ جن میں سے بن قاسم پاورپلانٹ کا یونٹ نمبر ایک میں مرمت کے بعد بجلی کی پیدوار شروع ہوگئی ہے۔ دیگر یونٹس کے بار ے میں انکا کہناتھاکہ بند یونٹس دو سے تین دن میں مرمت کے بعد بجلی کی پیدوار شروع کردینگے ۔ جس سے شہر میں بجلی کی صورتحال بہتر ہوجائیگی ۔ ذرائع کے مطابق نجی پاورپلانٹ ٹپال اور گل احمد انرجی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کی فراہمی بند کردی ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




