اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کینپ سے کل تک بجلی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی،عباس زیدی:
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون ۔2009ء) کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے چیف آپریٹنگ افیسر جان عباس زیدی نے کہا ہے کہ لانڈھی میں کے ای ایس سی کے شکایتی مرکز الرضی بزنس آپریشنل سینٹر میں عوام کی جانب سے توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو میں چھوٹے بچے بھی شامل رہے جو معاشرے کے با شعور لوگوں کے لئے قابل توجہ بات ہے کہ ہم نوجوان نسل کو کس جانب راغب کررہے ہیں ۔ جان عباس زیدی نے ڈیلی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شکایتی مرکزمیں فرنیچر اورریکارڈ کو کو جلا دیا گیا اور سروسز کو دوبارہ بحال کرنے میں وقت لگے گا۔ تاہم کے ای ایس سی کو ہونے والا نقصان عوامی دشواریوں کے سامنے اہمیت نہیں رکھتاہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ہفتے کے روز بجلی کی طلب اور رسد دو ہزا دو سو سینتیس میگا واٹ ہے اور کینپ اسٹیشن سے کل تک سپلائی بحال کر دی جائے گئی۔ حالیہ بارش کے بعد کراچی میں ساٹھ کیبل فالٹ موصول ہوئے جن میں سے بیس فالٹ فوری صیحح کر دیئے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گڈاپ، سرجانی،سی ون ایریا لیاقت آباد اور راشدمنہاس کے علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لئے کام جاری ہے۔

27/06/2009 17:36:59 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے