اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

منگلا پاور ہاؤس کی بحالی کا عارضی بندوبست:
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جولائی 2009 ء) واپڈا نے آتشزدگی کا شکار ہونے والے منگلا پاور ہاوٴس کی بحالی کا عارضی بندوبست کر لیا ہے جس کے تحت جزوی طور پر بجلی کی پیداوار اگلے پانچ دن میں شروع ہوجائے گی۔لاہور میں واپڈا ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ ایک ہزارمیگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کے منگلا بجلی گھر کے دس متاثرہ یونٹوں میں سے دو اپنی پیداوار اگلے پانچ روز میں شروع کردیں گے،جن سے دو سومیگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ یونٹ نمبر ایک کی کنٹرول اینڈ پاور کیبل کو ایگ لگنے کی وجوہات تلاش کرلی گئی ہیں اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کیا جارہا ہے۔ بجلی گھر کو چالو کرنے کے لئے کنٹرول پینل سے سوئچ یارڈ تک متاثرہ کیبل زیر زمین بچھانے کے بجائے عارضی طور پراوور ہیڈ لٹکائی جائے گی۔ واپڈا ترجمان نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ منگلا بجلی گھر کی بحالی کے لئے ضرورت کی کیبل پاکستان اور عالمی منڈی میں دستیاب نہیں،ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ سامان موقعے پر پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔

02/07/2009 13:18:38 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے