اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

پی ایم اے نے 30 جولائی کو صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال و دھرنے اور5اگست کو لاہور میں لانگ مارچ کا اعلان کر دیا:
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی ۔2009ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں 30جولائی کو مکمل ہڑتال اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر ز پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5اگست کو صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال ہو گی اور پی ایم اے ہاؤس سے شریف برادران کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن تک احتجاجی لانگ مارچ کیا جائیگا ‘بیورو کریسی میں موجود منفی قوتیں ہر مرتبہ ڈاکٹرز برادری کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر کے حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد ‘نائب صدر ڈاکٹر ابرار اشرف علی اور خواتین کی نائب صدر شبنم طارق نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یاسمین راشد نے کہا کہ صوبائی حکومت کے نمائندوں نے ہمیں یقین دہانی کروائی تھی کہ 22جولائی تک آپ کے مطالبات حل ہو جائینگے لیکن ایسا نہیں ہو سکا اور مجبورہو کر ایک مرتبہ پھر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اس بات پر متفق ہیں کہ اگر ہمیں ہمارے حقوق نہ دیئے گئے تو ہم احتجاج کرتے رہیں گے اور اسکی ذمہ داری انہی لوگوں پر ہوگی جو مطالبات کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پی ایم اے کی شمولیت کے بغیر تیار ہونیوالی سمری ہمیں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوگی ۔ ڈاکٹر برادری اب جھوٹے نوٹیفکیشن پر اعتبار کرنے کیلئے تیار نہیں اور جب تک محکمہ صحت کی طرف سے طے شدہ معاملات کے مطابق نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

23/07/2009 17:17:09 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے