ملک میں بجلی کی کمی تین ہزار دو سو میگاواٹ تک پہنچ گئی:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی ۔2009ء) ملک میں بجلی کی کمی تین ہزار دو سو میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے اور شہروں میں غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار گیارہ ہزار آٹھ سو ترپن میگاواٹ اور طلب پندرہ ہزار ترپن میگاواٹ ہے۔ ہائیڈرل پاوور جنریشن پانچ ہزار ایک سو ایک میگاواٹ، جینکوز سے دو ہزار دو سو اناسی، آئی پی پیز سے چار ہزار تین سو بائیس اور رینٹل پاوور منصوبوں سے ایک سو اکیاون میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




