اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

پیسکو نے وعدے ایفا نہ کئے، سحر، افطار میں لو ڈشیڈنگ پیکج بلا تعطل جاری:
بنوں( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست ۔2009ء) پیسکو نے وعدے ایفا نہ کئے،سحر ،افطار اور تراویح میں لو ڈ شیڈنگ پیکج بلا تعطل جاری۔تفصیلات کے مطابق ویسے تو لوڈ شیڈنگ کانام ہمارے پاکستان کے ایک سو دس اضلاع کے ہر چوک، ہر گلی اور ہر نکڑ کے ساتھ ایسا پیوستہ ہو گیا ہے کہ دودھ پیتا بچہ بھی لوڈ شیڈنگ کے لفظ کو سمجھتا ہے اور اس نام سے ڈرتا ہے لیکن ضلع بنوں میں حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ویسے تو دن میں گھنٹوں گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے لیکن سحری ، افطاری اور نماز تراویح کے اوقات میں واپڈا پیسکو بنوں نے صارفین کی بہترین خدمات کے لئے لوڈ شیڈنگ پیکج منظور کیا ہے جو ان تینوں اوقات کار میں لاگو کیا جاتا ہے تاکہ شدید گرمی میں مساجد میں نمازیوں کو پسینے میں شرابور کرکے اورگھروں میں خواتین کو سحری و افطاری کی تیاری کے دوران ذہنی اذیت پہنچائی جائے تاکہ انہیں دہرا ثواب مل سکیں لیکن عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نیکیاں زبر دستی نہیں کی جاتیں اور نہ ہی ثواب کا کام جبر سے کیا جاتا ہے اس لئے واپڈا پیسکو بنوں فورا لوڈ شیڈنگ بند کریں ورنہ یہ تینوں اوقات کار جو رمضان المبارک کے مہینے میں نہایت اہمیت کے حامل ہیں میں واپڈا کے لئے خصوصی بددعائیں کی جائیں گی ویسے بھی د ن کے وقت صبح 4بجے سے لیکر 9بجے تک،11سے 12تک، 2سے 3تک،4سے ساڑھے 6بجے تک اور ساری رات بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے عوامی حلقوں کا کہناہے کہ واپڈا خدا کا خوف کریں اور مظلوم افراد کی بد دعاؤں سے ڈریں اور ناجائز لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں انہوں نے اس بابت ارباب اختیار سے بھی فورا مداخلت کی اپیل کی ہے۔

31/08/2009 13:27:49 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے