اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

نارنگ منڈی ‘واپڈا کی لوڈشیڈنگ کیخلاف تاجروں کی ہڑتال اورشٹر ڈاؤن ‘حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی:
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی ۔2009ء )نارنگ منڈی میں واپڈا کی لوڈشیڈنگ کیخلاف تاجروں کی ہڑتال اورشٹر ڈاؤن ‘ہزاروں مشتعل افراد نے کالا خطائی روڈ اور شہری روٹس بند کر کے شدید احتجاج کیا ‘ٹائر جلائے گئے ‘مظاہرین نے مقامی ریلوے مال گودام پر خطاب کرتے ہوئے سٹی فیڈرکو دیہاتوں سے علیحدہ اور حکومتی شیڈول سے ہٹ کر روزانہ 20گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کو غیر انسانی اقدام قرار دیا ۔ مظاہرین ریلوے سگنلز پر چڑھ گئے ‘ٹرین کو روکا اور ٹائر جلا کر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے حکومت کی نااہلی قرار دیا اور کہا کہ جمعة المبارک میں نماز کے اوقات اور گزشتہ رات معراج شریف کے موقع پر واپڈا کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بے حال کر دیا ۔ ایسا لگتا ہے کہ ہم پتھر کے زمانہ میں چلے گئے ہیں ۔ انہوں نے لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ کرنے کی صورت میں چوبیس گھنٹے بعد واپڈا کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ۔ مظاہرین نے واپڈا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔

21/07/2009 17:55:56 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے