فیصل آباد: طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج:
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی ۔2009ء) فیصل آباد میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں سمن آباد غلام محمد آباد گلستان کالونی سمندری روڈ و دیگر علاقوں میں مظاہرین کی جانب سے احتجا ج کیا گیا ہے ۔ مظاہرین نے ناولٹی پل کے قریب ایک مسافر ٹرین اور مال گاڑی کو روک کر ان پر پتھراو کیا جبکہ سول لاءن اور گلستان کالونی میں مشتعل مظاہرین نے واپڈا کے دفاتر پر حملہ کیا اور پتھراو کر کے واپڈا کی گاڑی کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنا یا ، بعض مقامات پر پو لیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استتعمال کیا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




