اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کے ای ایس سی بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے، وفاقی وزیر پانی و بجلی:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست ۔2009ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف نے کے ای ایس سی کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ٹرانسمیشن سسٹم کو مکمل طور پر بحال کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔اجلاس میں کے ای ایس سی کے حکام کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کے ای ایس سی کے حکا م نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت تک ایک سو اڑتیس ملین دالر کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے اور باقی بھی وعدے کے مطابق کی جائے گی۔ جبکہ جون دو ہزار دس تک کراچی کے اٹھارہ ٹاؤنز کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے ماڈل ٹاؤنز بنا دیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ کہ بجلی کی طلب اور رسد میں توازن کیلئے ایک ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں لانے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہیے ہیں۔ اس موقع پع وفاقی وزیر پانی وبجلی نے ہدایت کی کہ بجلی کی فراہمی کے اقدامات کرترے وقت مستقبل کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھاجائے تاکہ مستقبل مین اس حوالے سے کوئی مشکلات درپیش نہ ہوں۔

26/08/2009 17:55:18 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے