اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

چند روز وقفے کے بعد ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں ایک بار پھر اضافہ:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست ۔2009ء)چندروز ہ وقفے کے بعدملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔لاہورمیں شیڈول کے مطابق 4سے 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے تاہم دیگر کمپنیوں کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں آئی۔پیپکو نے ہدایات جاری کی تھیں کہ ملک میں سحری افطاری اور تراویح کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی اورشیڈول سے ہٹ کر بھی بجلی بندنہیں کی جائے گی جس پر گھریلو ،صنعتی اور کمرشل صارفین نے اطمینان کا اظہار کیا تاہم دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی طرف سے شیڈول سے ہٹ کر کئی گھنٹے اضافی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے ان علاقوں کے عوام میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے۔ملتان،فیصل آباداورگوجرانوالہ کے شہری اوردیہی علاقوں میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی بند ہونے کی شکایات آ رہی ہیں۔۔ پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ اس کا جائزہ لیا جارہا ہے جو افرادملوث پائے گئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔۔ پیپکو حکام کے مطابق شارٹ فال 1500 میگاواٹ کے قریب ہے اورصورتحال قابو میں ہے۔

26/08/2009 15:12:35 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے