لاہور، بارہ گرڈ اسٹیشن بند ،بجلی کی سپلائی معطل:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست ۔2009ء) لاہور کے بارہ گرڈ اسٹیشن اور لوڈ پاور کنٹرول بند ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے بارہ گرڈ اسٹیشن اور لوڈ پاور اچانک بند ہوجانے کے باعث فتح گڑھ گرڈ ، غازی گرڈاور شالا مار گرڈ سمیت مختلف علاقوں میں بجلی بند ہے ۔ ذرائع کے مطابق گرڈ اسٹیشن اور لوڈ پاور کنٹرول سینٹر اسلام آباد نے بند کئے ہیں۔تاہم آخری اطلاعات آنے تک گرڈ اسٹیشن اور لوڈ پاور کنٹرول بند کئے جانے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




