اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، راجہ پرویز اشرف:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی ۔2009ء) پانی و بجلی کے وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے تاہم سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، اس طرح کی کاروائیوں سے حالات ٹھیک کرنے میں تاخیر ہور ہی ہے۔پانی و بجلی کے وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت بجلی کے جاری بحران پر بین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس میں راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ رواں سال دسمبر تک لوڈشیڈنگ پر مکمل طور پر قابو پالیا جائے گا۔ بجلی کے جاری بحران کے خلاف ہونے والے حالیہ احتجاج کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے تاہم سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اور توڑ پھوڑ کی وجہ سے حالات کو بہتری کی طرف لانے میں مزید دشواری ہو تی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سرکلر ڈیٹ ہے، ایندھن کی کمی نہیں۔ کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کے ایس سی کو پہلے پرائیوٹائز کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے منیجمنٹ میں تبدیلی لائی گئی تھی تاہم ہمارا خیال تھا کہ نئی منیجمنٹ بہتر کام کرے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کراچی کے متعدد دورے کر چکے ہیں اور اسی سلسلے میں وہ کل (پیر)پھر کراچی کا دورہ کر رہے ہیں ۔

23/07/2009 14:25:49 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے