UrduPoint.com. <Home Page>
 

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

بجلی نہ پانی، کاروبار نہ مزدوری: لوگوں کا سڑکوں پر آنا اتحادی حکمرانوں پر عدم اعتماد ہے، چودھری پرویزالٰہی:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی ۔2009ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پر ویزالٰہی نے کہا ہے کہ مختلف مقامات باالخصوص کراچی اور پنجاب بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ہڑتالیں، مظاہرے اور پرتشدد احتجاج اس حقیقت کا ثبوت ہیں کہ لوگ بیروزگاری، مہنگائی، بدامنی اور گڈ گورننس کے نام پر لاقانونیت سے تنگ آ چکے ہیں اور انہیں یقین ہو گیا ہے کہ اتحادی حکمرانوں نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے تھے۔ اپنے ایک بیان میں چودھری پرویزالٰہی نے صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملک کو جنت بنانے کے سبز باغ دکھاے والوں نے حالات اس قدر خراب کر دئیے ہیں کہ بجلی ہے نہ پانی، کاروبار بند ہیں مزدوری نہیں ملتی، بھوک اور گرمی کی شدت سے تنگ آ کر سڑکوں پر نکلنے والے مظلوم عوام پر پولیس کے بدترین تشدد کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ نا اہل حکمرانوں اور صوبائی انتظامیہ کے چہیتے نا اہل مقامی حکام مظاہرین کو پرامن رکھنے کی بجائے اپنے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے باعث شرپسندوں کو توڑ پھوڑ کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دن بھر دکانیں کھلی رکھنے، فیکٹریوں میں حاضری اور محنت مشقت کے باوجود لوگ دو وقت کی روٹی بھی پوری نہیں کر پاتے اور پھر اس پریشانی کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ کے باعث نیند بھی پوری نہ ہونے سے لوگوں میں ڈپریشن بڑھ گئی ہے لیکن اتحادی حکمران ان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہے۔ پنجاب میں جہاں گڈگورننس کا سب سے زیادہ ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے۔ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ لوگوں کے سڑکوں پر نکلنے سے حکومت کے خلاف ان کی نفرت کا پتہ چلتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے۔ مہنگائی، بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمہ کیلئے فوری اور موٴثر اقدامات کیے جائیں گرفتار مظاہرین کو فوری طور پر رہا کر کے زخمیوں کی مالی امداد کی جائے اور نا اہل انتظامی افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

21/07/2009 18:06:07 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے
 

 

 


 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Langkawi Point
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2013. All rights reserved.