اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

نیپرا نے کے ای ایس سی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی ۔ نیپرا نے کراچی میں جاری بجلی کے بحران پر کے ای ایس سی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ نیپرا نے کے ای ایس کو بجلی کی فراہمی میں تعطل اور نظام کی خرابیوں کو فوری دور کرنے کی ہدایات کے ساتھ تفصیلی رپورٹ دس روز میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ کراچی میں طوفانی بارش کے بعد بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، بجلی کی عدم فراہمی پر کراچی کے شہریوں کی جانب سے بھرپور احتجاج بھی کیا گیا۔

22/07/2009 16:17:07 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے