ملک میں بجلی کا شارٹ فال2399 میگا واٹ ہوگیا ، موسم کی حدت کے باعث لوڈشیڈنگ میں اضافہ:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2009ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال2451 میگا واٹ ہوگیا ہے ، موسم کی حدت میں اضافے کے باعث لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ،وزارت پانی وبجلی کے ترجمان کی طرف سے منگل کو جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار 12613 میگا واٹ ، جبکہ طلب14614 میگا واٹ ہے ، اس طرح پیداوار اور طلب کے درمیان2451 کا فرق ہے ، ترجمان کے مطابق گزشتہ سال 24جون کو بجلی کا شارٹ فال 4958میگا واٹ تھا ، بیان میں کہا گیا ہے کہ موسم کی حدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے پیداوار اور طلب کے درمیان فرق بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی زیادہ ہوگیا ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




