اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

مردان‘وزیراعلی سرحد کے حلقہ نیابت میں سینکڑوں افرادکا بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ:
مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔10اگست 2009 ء)وزیراعلی سرحد امیر حیدر خان ہوتی کے حلقہ نیابت سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور جلوس نکالا-جلوس کی قیادت مردان خاص کے ناظم اجمل خان کررہے تھے مشتعل مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر واپڈا کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے پاکستان چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر کے احتجاجی جلسہ منعقد کیا احتجاجی جلسے سے یونین کونسل کے ناظم اجمل خان کونسلر پیر پرویز پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے ضلعی سینئر نائب صدر اشراف الدین اور ڈاکٹر امانی ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں وزیراعلی کے حلقہ نیابت میں سب سے زیادہ پندرہ سے اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے مردان خاص کے عوام اور خاص کر بچوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مردان گرڈ سٹیشن ہییٹ اپ ہو چکا ہے اور کسی بھی وقت مکمل طور پر تباہ ہو سکتا ہے مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ پولیس لائن کے قریب گریڈ اسٹیشن جو KV 66 کا ہے اب ان کی KV132 کی منظوری ہو چکی ہے مگر ابھی تک حکومت نے گرڈ اسٹیشن کیلئے فنڈ ریلیز نہیں کیا فنڈ فوری ریلیز کیا جائے تاکہ عوام اس عذاب سے چھٹکارا حاصل کر سکیں -مقررین نے واپڈا کو دھمکی دی کہ اگر شیڈول سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی گئی تو مردان کے عوان واپڈا کے دفتر پر دھاوا بول دیں گے-

10/08/2009 15:30:37 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے