ملک بھر میں بجلی کی کمی 3109 میگاواٹ تک پہنچ گئی، بدستور لوڈشیڈنگ جاری:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جولائی ۔2009ء) ملک بھر میں بجلی کی کمی تین ہزار ایک سو نو میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے اور ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار پانچ سو پچہتر میگاواٹ اور طلب پندرہ ہزار چھ سو چوراسی میگاواٹ ہے۔ ہائیڈرل پاوور جنریشن پانچ ہزار نو سو انہتر میگاواٹ ہے، جینکوز سے دو ہزار تین سو نو آئی پی پیز سے چار ہزار دو سو سولہ اور رینٹل منصوبوں سے اکیاسی میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ وزارت کے مطابق کراچی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کے ای ایس سی کو چھ سو میگاواٹ تک بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے




