اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"بجلی کا بحران، عوام پریشان" پر مزید کوریج

کراچی، ملک بھر میں بجلی کی شدید قلت، لوڈ شیڈنگ کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کی یومیہ پیداوار ا میں سو فیصد کمی ہوگئی:
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جون ۔2009ء) ملک بھر میں بجلی کی شدید قلت اور وقفے وقفے سے لوڈ شیڈنگ کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کی یومیہ پیداوار ا میں سو فیصد کم ہوگئی۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق بجٹ تقریر میں حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور صنعتوں کیلئے بجلی کی فراہمی یقینی بنائے جائیگی۔ اس کے باوجود ٹیکسٹائل صنعتوں میں پانچ سے آٹھ گھنٹے روزانہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدے کے تحت دو مرحلوں میں بجلی کی قیمت میں دس فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے، جس سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہوگا۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے بجلی کی قیمت پہلے ہی تیس فیصد اور ویونگ سیکٹر کے لئے چالیس فیصد مہنگی کی جاچکی ہے قیمت میں ایک بار پھر اضافے سے لاگت پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔

25/06/2009 19:39:04 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے